: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گھانا،18فروری(ایجنسی) افریقی ملک گھانا میں ہونے والے ایک بس حادثے میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ حادثہ ملک کے شمالی حصے میں اس وقت پیش آیا ، جب ایک مسافر بس ایک سامان بردار ٹرک سے ٹکر گئی۔
حکام نے بتایا کہ زیادہ تر افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ تیئس زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران اسے ملک کا خونریز ترین ٹریفک حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ شمالی گھانا میں سڑکوں کی حالت اچھی نہیں ہے اور دیگر افریقی ممالک کی طرح یہاں بھی ٹریفک حادثوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔